امریکہ, عالمی سطح پرتنہائی کا شکار
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے علاقائی اور عالمی سطح پر امریکہ کی غلط پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے اپنی مدبرانہ پالیسیوں کی وجہ سے امریکہ کو عالمی سطح پر تنہا کردیا ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے علاقائی اور عالمی سطح پرامریکہ کی غلط پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے اپنی مدبرانہ پالیسیوں کے ذریعہ امریکہ کو عالمی سطح پر تنہا کردیا ہے۔
ایرانی مندوب نے سکیورٹی کونسل سے خطاب میں مشرق وسطی میں فلسطین کی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی میں جاری بحران کا اصلی سبب اسرائیل ہے۔ اسرائیل نے سکیورٹی کونسل کی کسی بھی قرارداد کو عملی جامہ نہیں پہنایا ۔
غلام علی خوشرونے کہا کہ اسرائیل کوامریکہ کی حمایت اور سرپرستی حاصل ہے اسرائیل امریکہ کی سرپرستی میں مشرق وسطی میں بھیانک اور تاریخی جرائم کا ارتکاب کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی تاریخ کا غصب اور ظلم سے آغاز ہوا ہےاور اسرائیل خطے میں عدم استحکام کا اصلی سبب ہے۔
خوشرو نے کہا کہ امریکی حکام نے خود متعدد بار اعتراف کیا ہے کہ امریکہ نے داعش کو تشکیل دیا اور امریکی اتحادیوں نے داعش کو وسیع پیمانے پر مدد فراہم کی جبکہ ایران ایسا ملک ہے جس نے دہشت گردی اور داعش کے خلاف اسٹینڈ لیا اور خطے میں داعش کی شکست میں اہم کردار ادا کیا۔