یمن پر سعودی حملوں کی مذمت
ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے ارکان نے سعودی عرب کے ہاتھوں بے گناہ یمنی شہریوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اقدام کی اپیل کی ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے ایک سو اکیانوے ارکان نے بدھ کے روز جاری کیے جانے والے ایک بیان میں، یمنی عوام کے قتل عام پر عالمی براداری کی خاموشی کی شدید مذمت کی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے ہاتھوں بے گناہوں کے قتل عام پر انسانی حقوق کے دعویدار اداروں اور انسانیت کا راگ الاپنے والے مغربی ملکوں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
سعودی عرب نے امریکہ کی ایما پر مارچ دوہزار پندر سے یمن کو اپنی فضائی، زمینی اور سمندری جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ سعودی
عرب کی وحشیانہ جارحیت کے باعث یمن کا بنیادی ڈھانچہ بھی تباہ ہوگیا ہے اور اس ملک کو ہیضے سمیت متعدد بیماریوں نے بھی گھیر رکھا ہے۔