جانسن اینڈ جانسن کا ایرانی حریف ’’فیروز‘‘! ۔ تصاویر
Dec ۱۱, ۲۰۱۷ ۲۳:۵۷ Asia/Tehran
فیروز نامی اس معروف کمپنی کے قریب ایک ہزار ملازمین میں سے آدھی تعداد معذور افراد کی ہے۔
اب سے ۴۳ سال قبل ایران میں فیروز کمپنی نے اپنی پیداواری سرگرمیوں کا آغاز کیا۔ یہ کمپنی ایران میں بچوں کے سامان کے لئے پہچانی جاتی ہے اور اسکی مصنوعات، ایران کے علاوہ افغانستان اور عراق جیسے متعدد ممالک میں برآمد بھی ہوتی ہیں.اس کمپنی میں کام کرنے والے ایک ہزار ملازمین میں سے ۵۰۰ ملازم معذور ہیں۔ فیروز نامی اس کمپنی کے قیام کے متعدد مقاصد میں سے ایک مقصد صنعتی آلات و وسائل کی جگہ معذور افراد کا تعاون حاصل کر کے انہیں روزگار فراہم کرنا تھا۔ فیروز کو امریکی کمپنی جانسن اینڈ جانسن کے ایک حریف کے طور پر بھی پہچانا جاتا ہے۔