ایران اور روس کے تعلقات کے فروغ پر تاکید
Dec ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۰:۴۴ Asia/Tehran
روس کے دارالحکومت ماسکو میں تعینات ایرانی سفیر نے روس کے نائب وزیر خارجہ سے دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو میں تعینات ایرانی سفیر مہدی سنائی نے روس کے نائب وزیر خارجہ بوگدانوف سے دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
اس ملاقات میں دونوں سفارتکاروں نے مشرق وسطی کی صورتحال خاص طور پر شام کے سلسلے میں قومی کانفرنس منعقد کرانے کے شرائط اور تیاری کے سلسلے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ شام کے بارے میں قومی کانفرنس 29 اور 30 جنوری کو روس کے شہر سوچی میں منعقد ہوگی۔