ایران کے وزیر مواصلات کا دورہ ہندوستان
Jan ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۲:۲۹ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر مواصلات اور شہری ترقی نے ہندوستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بالخصوص ٹرانسپورٹیشن کے شعبے میں مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کے مقصد سے نئی دہلی کا دورہ کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر مواصلات اور شہری ترقی عباس آخوندی آج بدھ کے روز 3 روزہ دورے پر ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی پہنچے جہاں وہ میزبان ملک ہندوستان کے ساتھ دوطرفہ روابط خاص طورسے چابہار بندرگاہ کی مارکیٹنگ کو مزید بہتر بنانے پر بات چیت کریں گے.
اپنے اس 3 روزہ دورے کے دوران عباس آخوندی ہندوستان کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کرنے کے علاوہ ہندوستان کے شپنگ کے وزیر نتن گڈ گری کے ساتھ بھی مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔
دونوں ممالک کے حکام چابہار کی نئی تعمیر شدہ شہید بہشتی بندرگاہ اور ریلوے شعبے میں باہمی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کریں گے.