Jan ۲۱, ۲۰۱۸ ۱۳:۲۲ Asia/Tehran
  • بحری سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں مجلس

تیل بردار بحری جہاز سانچی کے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں تہران میں مجلس ترحیم منعقد کی گئی جس میں اعلی سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔

 تہران کے مطہری ہائی اسکول میں ہونے والی مجلس ترحیم میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی، کابینہ کے ارکان، اعلی سول اور فوجی عہدیدار، غیر ملکی سفرا اور مرنے والوں کے لواحقین موجود تھے۔

اس موقع پر تیل بردار بحری جہاز کے سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں قران خوانی کی گئی اور ملک کے لیے ان کی خدمات کو سراہا گیا۔
 اس موقع پر سانحے سانچی کے حوالے سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ، صدر ایران اور مجتہدین کرام کے تعزیتی پیغامات ایک بار پھر پڑھ کر سنائے گئے اور مرنے والوں کے لیے مغفرت کی دعا کی گئی۔
 قابل ذکر ہے کہ ایران کا ایک تیل بردار بحری جہاز چھے جنوری کو مشرقی چین کے ساحلوں کے قریب حادثے کا شکار ہونے کے بعد غرق ہو گیا تھا۔ اس میں سوار عملے کے بتیس افراد جن میں تیس ایرانی اور دو بنگلا دیشی شہری تھے، جاں بحق ہو گئے تھے۔

ٹیگس