Jan ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۰:۴۷ Asia/Tehran
  • ایران: محمد رسول اللہ (ص) فوجی مشقوں کا آغاز

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کو آرڈینیٹر ایڈمرل سیاری نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج نے یا رسول اللہ (ص) کوڈ ورڈ کے ساتھ مکران کے سواحل سے خلیج عمان تک محمد رسول اللہ (ص) نامی فوجی مشقوں کا آغازکردیا ہے۔

ہمارے نمائندےکی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کو آرڈینیٹر ایڈمرل سیاری نے کہا کہ یا رسول اللہ (ص) فوجی مشقیں دفاعی توانائی ، تجربات اور مہارتوں میں اصافہ اور علاقائی ممالک کیلئے امن و دوستی کا پیغام ان مشقوں کا اصلی مقصد ہے ۔

ایڈمرل سیاری نے کہا کہ ان مشقوں میں ایران کی تینوں مسلح افواج بری، بحری اور فضائیہ حصہ لے رہی ہیں۔

ٹیگس