Feb ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۴:۴۲ Asia/Tehran
  • یورپ ایٹمی معاہدے کی پابندی کے لئے امریکہ پر دباؤ ڈالے، بہروز کمالوندی

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے کہا ہے کہ یورپ کو چاہئے کہ ایٹمی معاہدے کی پابندی کے لئے امریکہ پر دباؤ ڈالے۔

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے آئی آر آئی بی سے گفتگو میں ایٹمی معاہدے پر ایران کے کاربند رہنے کے بارے میں ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ا یجنسی کی نئی رپورٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بین الاقوامی معاہدے کے خلاف امریکی اقدامات کے پیش نظر ضرورت اس بات کی ہے کہ یورپ، ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کے لئے امریکہ پر دباؤ ڈالے۔

    آئی اے ای اے نے اپنی تازہ رپورٹ میں ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمیاں ایٹمی معاہدے کے مطابق ہیں۔ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان طے پانے والے ایٹمی معاہدے پر جنوری دو ہزار سولہ سے عمل ہو رہا ہے۔

   امریکی صدر ٹرمپ، اس معاہدے کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ پوری عالمی برادری امریکی صدر کے اس اقدام کے خلاف ہے۔

ٹیگس