فرانس، مصر اور سعودی عرب کے دعوے مسترد
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودی عرب اور مصر کی جانب سے کیے جانے والے فرسودہ دعووں کے اعادے کو مسترد کر دیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور مصر کے مشترکہ بیان میں ایران کے خلاف کیے جانے والے دعوے بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ مصر کے موقع پر جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں ایران پر عرب ملکوں میں مداخلت کا الزام لگایا گیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فرانسیسی وزیر خارجہ کے بیان کو بھی من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بحران میں ایران کا کوئی کردار نہیں ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی جارحیت اور فرانس کی اسلحہ سپلائی کی وجہ سے یمن میں بحران پیدا ہوا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ فرانس کے وزیر خارجہ جیان ایو لے دریان نے منگل کو پارلیمنٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے اس سوال کا جواب دینے سے گریز کیا کہ فرانس، جنگ یمن کے باوجود سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو اسلحے کی سپلائی بند کیوں نہیں کر دیتا۔