Mar ۰۹, ۲۰۱۸ ۱۸:۵۲ Asia/Tehran
  • ایران کی جانب سے کابل دھماکے کی مذمت

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے افغانستان کی حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشت گردی کی ہر شکل کا مخالف ہے اور اس کے سدباب کے لیے تمام ملکوں کے درمیان مضبوط اور پائیدار تعاون کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد افغانستان کے امن و سلامتی کے دشمن ہیں اور بے گناہوں کے خون سے ہاتھ رنگین کر رہے ہیں۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کابل دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا۔
قابل ذکر ہے کہ کابل میں جمعے کے روز شیعہ مسلمانوں کی ایک مسجد کے قریب ہونے والے دھماکے میں سات افراد جاں بحق اور متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
دہشت گرد گروہ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے جو اس سے پہلے بھی افغانستان میں متعدد دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکا ہے۔

 

ٹیگس