Mar ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۸:۲۸ Asia/Tehran
  •  انسداد منشیات کے لیے عالمی عزم کی ضرورت

ایران کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ انسداد منشیات کے لیے عالمی عزم کی ضرورت ہے۔

ویانا میں انسداد منشیات سے متعلق کمیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے کہا کہ منشیات کی بین الاقوامی سطح کی لعنت پر قابو پانے کے لیے عالمی وسیع تعاون کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ انسداد منشیات کے حوالے سے ایران اپنے تجربات دیگر ملکوں کو منتقل کرنے کے لیے تیار ہے۔
ایران کے وزیر داخلہ نے اقوام متحدہ کے انسداد منشیات کمیشن کی ایک بار پھر حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خلاف جنگ میں صف اول کا کردار ادا کرنے والے ممالک کے ساتھ علاقائی اور عالمی سطح کا تعاون کیا جانا ضروری ہے۔
رحمانی فضلی نے منشیات اور جرائم سے متعلق اقوام متحدہ کے دفتر کی سالانہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں منشیات کی پیداوار میں ستاسی فی کا اضافہ ہوا ہے۔
ایران کے وزیر داخلہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ انسداد منشیات کے خلاف عالمی تعاون میں سیلیکٹیو اپروچ اور سیاسی نظریات سے دوری اختیار کی جائے۔

ٹیگس