Jan ۱۰, ۲۰۲۶ ۱۴:۲۸ Asia/Tehran
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور ملک کو دی فوجی کارروائی کی دھمکی،  کلاؤڈیا شنبام نے کہا ہم مقابلے کے لئے تیار ہیں

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دھمکیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر منشیات کی اسمنگلنگ کا بہانا بنا کر میکسیکو کو زمینی حملے کی دھمکی دی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: چینل آر ٹی وی ای کی رپورٹ کے مطابق، امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے منشیات کی اسمنگلنگ کو نہیں روکا تو امریکا اس ملک کے خلاف زمینی فوجی کاروائی کو انجام دے گا۔

ٹرمپ کے ذریعے وینزویلا پر کئے گئے حملے اور اس ملک کے صدر کی گرفتاری کے بعد ان کے ذریعے لگاتار دوسرے ممالک کو دی جا رہی فوجی کارروائی کی دھمکیوں کی وجہ سے نہ صرف یونائیٹڈ اسٹیٹ کے ہمسایہ ممالک بلکہ اس بارے میں پوری دنیا میں شدید تشویش دیکھی جا سکتی ہے۔

امریکا میکسیکو سرحد

اس درمیان میکسیکو کی صدر کلاؤڈیا شنبام نے ٹرمپ کی دھمکی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک پوری مضبوطی کے ساتھ کسی بھی فوجی کارروائی کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ انھوں نے کہا کہ میکسیکو کسی بھی حالت میں داخلی امور میں خارجی مداخلت کو برداشت نہیں کرے گا۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

میکسیکو کی صدر کلاؤڈیا شنبام نے اس بات پر تاکید کی کہ ہم امریکا کے ذریعے وینزویلا اور دیگر ممالک کے داخلی امور میں کی جا رہی مداخلت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میکسیکو ایک آزاد ملک ہے اور ہم اپنی حاکمیت سے کسی بھی طرح کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

 

ٹیگس