ایٹمی معاہدے کو ناکام بنانے کی کوشش کرنے والوں کو ایران کا سخت انتباہ
Apr ۰۵, ۲۰۱۸ ۱۹:۵۶ Asia/Tehran
ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے ایٹمی معاہدے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والے فریقوں کو خبردار کیا ہے کہ اس قسم کے اقدامات کا ہر حال میں جواب دیا جائے گا۔
ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے ادارے کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ اگر ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو صورت حال بہت مختلف ہو جائے گی-
انہوں نے کہا کہ ایران پوری طاقت کے ساتھ اپنے مفادات اور قومی اقتدار اعلی کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے لیکن اگر امریکا اور یورپ ایٹمی معاہدے سے نکل جائیں گے تو یقینی طور پر ایران بھی دوسرا راستہ اختیار کرے گا-