ایٹمی ترک اسلحہ پر عملدرآمد کی راہ میں امریکہ رکاوٹ، ایران
بین الاقوامی تنظیموں میں ایران کے نمائندے نے کہا ہے کہ امریکہ سمیت ایٹمی ملکوں کی جانب سے ایٹمی ترک اسحلہ معاہدے کی پابندی نہ کئے جانے کے باعث این پی ٹی معاہدے کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔
جنیوا میں این پی ٹی پر نظرثانی کرنے والی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے نمائندے محمد رضا نجفی کا کہنا تھا کہ امریکہ کی خود سرانہ پالیسیاں این پی ٹی معاہدے اور ایٹمی ترک اسلحہ پر عملدرآمد کی راہ میں اہم ترین رکاوٹ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور بعض دوسرے ملکوں کے فوجی نوعیت کے ایٹمی پروگراموں کی وجہ سے این پی ٹی معاہدے کے اہم مقاصد حاصل نہیں ہو پائے۔
بین الاقوامی تنظیموں میں ایران کے نمائندے نے واضح کیا کہ جب تک امریکہ کا خودسرانہ ایٹمی پروگرام جاری رہے گا اس وقت تک ایٹمی ترک اسلحہ معاہدے میں کوئی پیشرفت نہیں ہو سکتی۔
محمد رضا نجفی نے اسرائیل کے ایٹمی ہتھیاروں کو عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور بعض دوسرے ملکوں کی جانب اسرائیل کے ایٹمی پروگرام کی حمایت دوہرے معیار کی پالیسیوں کا واضح ثبوت ہے۔