ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، جنرل باقری
May ۰۶, ۲۰۱۸ ۱۹:۲۶ Asia/Tehran
ایران کی مسلح افواج وطن کے دفاع کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔
یہ بات مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے صوبہ خوزستان میں مسلح افواج کے افسروں اور کمانڈروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
جنرل محمد باقری نے کہا کہ ملک کی مسلح افواج، اعلی سطح کی آمادگی ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمنوں کی ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکہ، غاصب صیہونی حکومت اور خطے کی رجعت پسند حکومتیں، پچھلے چالیس برس سے ایران کو زک پہنچانے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔
جنرل محمد باقری نے واضح کیا کہ شجاعت و شہامت، صرف مقدس دفاع کے دور سے مختص نہیں ہے اور خوزستان کا علاقہ شہیدوں اور مدافعین حرم کا گہوارہ ہے۔