May ۰۹, ۲۰۱۸ ۱۰:۱۵ Asia/Tehran
  • جوہری معاہدے میں رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے جوہری معاہدے سے نکلنے کے جواب میں ایران اس بات کا جائزہ لے رہا ہے کہ جوہری معاہدے میں رہے یا اس سے نکل جائے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے سے علیحدگی کے اعلان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہو‏ئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ امریکہ  کے غیر قانونی اقدامات ، مسلسل خلاف ورزیوں اوروعدہ خلافیوں کے بعد صدر مملکت حسن روحانی کے حکم کے  مطابق وہ اس معاہدے کا جائزہ لینے کے لئےکہ اس میں ایرانی مفادات کا حصول ممکن ہے کہ نہیں سفارتی سرگرمیاں شروع کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کل رات ایک بیان میں ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان 14 جولائی 2015 کو ہونے والے ایٹمی معاہدے کو توڑنے اور ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا۔

ٹیگس