Jun ۰۶, ۲۰۱۸ ۱۹:۵۴ Asia/Tehran
  • ایٹمی معاہدے کی بقا ایران کے مفادات کی تکمیل پر، ایرانی مندوب

جوہری توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے میں ایران کے مستقل نمائندے محمد رضا نجفی نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے کی بقا ایران کے مفادات کی ضمانت فراہم کیے جانے سے مشروط ہے

آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی مندوب کا کہنا تھا کہ اگر ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنا ہے تو پھر معاہدے میں شامل ملکوں کو ایران کے مفادات کی تکمیل کی غیر مشروط ضمانت فراہم کرنا ہوگی۔

محمد رضا نجفی نے ایک بار پھر یاد دہانی کرائی کہ ایٹمی معاہدہ چند جانبہ معاہدہ ہے جس کے تحت تمام فریق اپنے حصے کے اقدامات انجام دینے کے پابند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے میں کسی بھی قسم کی توسیع، تبدیلی یا دوبارہ مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

آئی اے ای اے میں ایران کے مستقل مندوب نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران کے عوام یہ بات ہرگز قبول نہیں کریں گے کہ تہران ایٹمی معاہدے پر عمل کرتا رہے لیکن پابندیاں اور بندشیں بھی ختم  نہ کی جائیں۔

ٹیگس