Jul ۰۶, ۲۰۱۸ ۱۰:۲۲ Asia/Tehran
  • ایران کے صدر کی فرانس کے صدر اور جرمن چانسلر سے گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میکرون اور جرمنی کے چانسلر انگلا مرکل سے ٹیلی فونی گفتگو کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میکرون اور جرمنی کے چانسلر انگلا مرکل سے ہونے والی ٹیلیفونی گفتگو میں کہا کہ ایرانی مطالبات کا نفاذ جوہری معاہدے کی بقا کے لئے ناگزیر ہے۔

صدر مملکت حسن روحانی نے اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میکرون کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ ایران نے تین یورپی ممالک کی جانب سے مجوزہ پیکیچ کا جائزہ لیا ہے تاہم یورپی فریق کو اسلامی جمہوریہ ایران کے نقطہ نظر اور مطالبات کی منظوری پر بھی توجہ دینی ہوگی۔

صدر مملکت نے کہا کہ ویانا میں ہونے والے جوہری معاہدے کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ایرانی مطالبات کی منظوری پر توجہ دی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپ کا مجوزہ اقتصادی پیکیچ ایران کے تمام تر مطالبات سے مطابقت نہیں رکھتا لہذا ہمیں امید ہے کہ ویانا کے اجلاس میں ایرانی مطالبات کی منظوری کو یقینی بنایا جائے جو جوہری معاہدے میں تعاون کے لئے ناگزیر ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کے بعد ایران میں موجود یورپی کمپنیوں کو مالیاتی اور بینکاری مسائل کا سامنا ہے لہذا یورپی یونین سے ہماری یہی توقع ہے کہ وہ امریکی علیحدگی سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لئے ایک موثر حکمت عملی پیش کرے۔

اس موقع پر فرانسیسی صدر نے کہا کہ ان کا ملک ایران جوہری معاہدے پر قائم ہے اور انہیں امید ہے کہ تمام فریق کی جانب سے اس معاہدے کو بچانے کے لئے تعاون جاری رہے گا۔

ٹیگس