تہران کے خلاف امریکی پابندیاں فضول ہیں، ایران
اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ تہران کے خلاف امریکی پابندیاں فضول اور بےسود ہیں۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے تہران کے خلاف امریکی پابندیوں کی بحالی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں فضول اور بے سود ہیں۔ ترجمان وزارت خارجہ نے نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ امریکی پابندیاں ایران کے اقتصادی ڈھانچے اور ایران کے عزم اور ارادے پر اثر انداز نہیں ہوسکتیں کہا کہ ایران علاقے کا ایک اہم اور با اثر ملک ہے اور موجودہ صورتحال میں اسے عالمی حمایت حاصل ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اس اقدام سے اصل شکست امریکی صدر ٹرمپ کی ہوگی کہا کہ ایران کے عوام نے جیسا کہ پوری تاریخ اور خاص طور پر گذشتہ چندعشروں کے دوران ثابت کی۔ انہوں نے ان خبروں کو مسترد کردیاکہ امریکا نے مذاکرات کے لئے ایران کی شرطوں کو قبول کرلیا ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں اسرائیل اور امریکا ایک نفسیاتی جنگ چھیڑنے کے درپئے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے گذشتہ آٹھ مئی کو ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات کی تکرار کرتے ہوئے ایٹمی معاہدے سے امریکا کے نکلنے اور ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ایران مخالف امریکی پابندیوں کا پہلامرحلہ چھے اگست سے شروع ہورہا ہے پابندیوں کے پہلے مرحلے میں سونے اور موٹرگاڑیوں کے سیکٹر میں پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔