Sep ۲۸, ۲۰۱۸ ۱۴:۱۲ Asia/Tehran
  • جنوب مشرقی ایران میں دہشت گردوں کے گینگ کا صفایا

ایران کے سیکورٹی اداروں نے ملک کے جنوب مشرقی سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کی ایک ٹیم کو درہم برہم اور اس کے چار ارکان کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے القدس ہیڈکوارٹر کے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشت گردوں کی ایک ٹیم  پڑوسی ملک کی سرحدوں سے سراوان کے علاقے میں ایرانی چیک پوسٹوں پر حملہ کرنا چاہتی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا۔
اس کامیاب کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوئے جبکہ باقی دہشت گرد ہمسایہ ملک کی جانب فرار ہو گئے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی  کے القدس ہیڈکوارٹر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے سیکورٹی ادارے کسی کو قومی مفادات اور سلامتی کے خلاف کاروائی کی اجازت نہیں دیں گے۔

ٹیگس