Oct ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۳:۵۷ Asia/Tehran
  • ای سی او کے رکن ملکوں کے درمیان علاقائی بجلی کے مرکز کا قیام

ایران کی بجلی کی پیداوار اور سپلائی کی کمپنی کی بیرونی تجارت کے دفتر کے سربراہ وحید گوہری صدر نے ای سی او کے رکن ملکوں کے درمیان الیکٹرک رابطے کے فوائد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اقتصادی تعاون کی تنظیم ای سی او کے رکن ملکوں کے درمیان علاقائی بجلی کے مرکز کے قیام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انھوں نے تہران میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے ای سی او کے پلیٹ فارم سے بجلی کے مرکز کے قیام کی تجویز پیش کردی گئی ہے اور اس سلسلے میں کئی نشستیں بھی منعقد ہو چکی ہیں۔ گوہری صدر نے کہا کہ ان نشستوں میں طے پایا ہے کہ بجلی کے مرکز کے قیام کے اس منصوبے پر پہلے ایران اور ترکی میں تجرباتی طور پر عمل کیا جائے گا اور پھر دیگر ملکوں میں اس منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ دنیا میں الیکٹرک رابطے کی اہمیت بڑھتی جا رہی ہے اور تمام پڑوسی ملکوں کے ساتھ ایران کے الیکٹرک رابطے موجود ہیں۔

واضح رہے کہ ایران میں بجلی کی صنعت کو دنیا کا چودھواں مقام حاصل ہے۔علاقائی اقتصادی تعاون کی تنظیم ای سی او میں بانی ممالک ایران، ترکی اور پاکستان کے علاوہ   افغانستان، ترکمنستان، قرقیزستان، ازبکستان، قزاقستان، تاجیکستان اور جمہوریہ آذربائیجان شامل ہیں۔

ٹیگس