Nov ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۰:۲۰ Asia/Tehran
  • ایران میں عالمی اتحاد امت کانفرنس

آیت اللہ محسن اراکی نے کہا کہ کانفرنس کے مندوبین ایرانی سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات بھی کریں گے

 عالمی فورم برائے تقریب مذاہب اسلامی کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ محسن اراکی نے تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ ایران کی میزبانی میں اتحاد امت مسلمہ کی تین روزہ 32ویں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد 24 نومبر کو تہران میں ہوگا.

آیت اللہ محسن اراکی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرڈاکٹر حسن روحانی 32ویں بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی جبکہ اسپیکرعلی لاریجانی اختتامی نشست سےخطاب کریں گے اوراس کانفرنس میں مختلف اسلامی ممالک سے 350 مہمان شریک ہوں گے ۔

آیت اللہ اراکی کا کہنا تھا کہ عالمی اتحاد امت مسلمہ کانفرنس سے منسلک 10 قائمہ کمیٹیاں تشکیل پائیں گی اوران کمیٹیوں میں مسئلہ فلسطین، اسلامی تہذیب اور مسجد الاقصی، اتحاد امت سے متعلق سفارتکاری کے فروغ، مزاحمتی فرنٹ میں علمائے کرام کے کردار، سیاسی جماعتوں اور خواتین کے کردار پر گفتگو ہوگی.

انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس عالم اسلام کے مشترکہ دشمنوں کی سازشوں کو بے نقاب کرنے کے لئے اہم ہے جبکہ ہم اس فورم کے ذریعے امریکہ، صہیونی اور بعض علاقائی ممالک کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف شیطانی عزائم اور سازشوں کو بے نقاب کریں گے.

 

ٹیگس