Dec ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۱:۱۲ Asia/Tehran
  • امریکی پروگرام سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کے لئے : ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کے بیانات سے دکھائی دیتا ہے کہ امریکی پروگرام سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کے لئے ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران کے میزائلی پروگرام  کے حوالے سے سلامتی کونسل میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپوکے بیان پر سخت رد عمل دکھاتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ایران کے میزائلی پروگرام  کے بارے میں سلامتی کونسل کی قرارداد 1929 کا سہارا لیتے ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ نے امریکہ کو سلامتی کونسل کے ایک ایسے رکن ملک میں بدل دیا ہے کہ جو دوسرے ممالک کو سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل در آمد کرنے کی وجہ سے متنبہ کرتاہے۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپو نے کل رات سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231 پرعمل در آمد کرنے سے متعلق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی چھٹی رپورٹ کا جائزہ لینے کے موقع پر ایران مخالف قرارداد1929پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ قرارداد نمبر 1929 سلامتی کونسل میں قرارداد نمبر 2231 کی منظوری کے بعد ختم ہوا تھا۔

ٹیگس