جدید ترین دفاعی آلات کی نمائش کا اعلان
Dec ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۵:۰۶ Asia/Tehran
ایران کے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر ملکی ماہرین کی تیار کردہ آبدوز، تباہ کن بحری جہاز اور جدید ترین دفاعی آلات کی نمائش کی جائے گی۔
یہ بات ایرانی فوج کے کو آرڈینیٹر ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران، اعلی دفاعی طاقت کا مالک ہے اور ملک کی مسلح افواج ماضی کی مانند ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کی پوری توانائی رکھتی ہیں۔
ایرانی فوج کے کوآرڈینیٹر نے واضح کیا کہ ایران کی مسلح افواج دشمن کو ملکی سرحدوں میں، پر مارنے کی بھی اجازت نہیں دیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی برکت سے ایران نے دفاعی میدان میں بے پناہ ترقی کی ہے اور انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر جدید ترین جنگی آلات کی نمائش بھی کی جائے گی۔