امریکہ نے دیا ایران کو مذاکرات کا پیغام
ایڈمیرل علی شمخانی نے کہا ہے کہ امریکہ جھوٹ بول رہا ہے کہ ایران نے اسے مذاکرات کا پیغام دیا ہے
اعلی ایرانی سیکورٹی عہدیدار نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے انھیں افغانستان کے حالیہ دورے کے موقع پر دو مرتبہ ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے کا پیغام بھجوایا.
ایڈمیرل علی شمخانی نے ارنا نیوز کے نمائندے کے سوال کےجواب میں کہا کہ امریکہ نے ایک پیغام رساں کے ذریعے انھیں حالیہ دورہ افغانستان کے موقع پر ایران کے ساتھ مذاکرات پراپنی دلچسپی کا اظہار کیا.
انہوں نے کہا کہ امریکہ جھوٹ بول رہا ہے کہ ایران نے اسے مذاکرات کا پیغام دیا ہے.
انہوں نے مغربی ایشیا میں سلامتی سے متعلق عالمی کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض علاقائی ممالک میں ایران عسکری مشاورت کے مقصد سے موجود ہے لہذا ان ممالک میں ہماری کوئی فوجی موجودگی نہیں.
ایڈمیرل شمخانی کا کہنا تھا کہ یمن، شام اورعراق کے عوام مثالی مزاحمت کے ذریعے اپنے ملکوں کا دفاع کررہے ہیں.
انہوں نے کہا کہ مغربی دنیا مختلف مسائل ومشکلات کا شکار ہے اور فرانس کو پیلی جیکٹ والوں کے مظاہروں کا سامنا ہے.
اعلی ایرانی سیکورٹی عہدیدار کا کہنا تھا کہ شام سے امریکی انخلاء نہ صرف ایک شکست پر مبنی انخلاء ہے بلکہ اس سے امریکہ کا تاریک مستقبل نظرآتا ہے.
ایڈمیرل علی شمخانی نے کہا کہ امریکہ نے شام میں داعش کے خاتمے کیلئے نہ فقط کوئی کردارادا نہیں کیا بلکہ اس کی پالیسی شکست سے دوچار ہوئی.