Jan ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۴ Asia/Tehran
  • قرارداد 2231ایران کے میزائلی پروگرام کو بند کرنے کیلئے نہیں: بہرام قاسمی

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے میزائلی پروگرام کے حوالے سے فرانس کی وزارت خارجہ کے بیان پر سخت رد عمل دکھاتے ہوئے کہا کہ قرارداد 2231ایران کے میزائلی پروگرام اور اسی طرح سائنسی اور دفاعی کام کو بند کرنےکیلئے نہیں ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے جمعہ کے روز ایران کے میزائلی پروگرام کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی غلط تشریح  کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ توقع کی جاتی ہے کہ فرانس جوہری معاہدے کے مخالفین کے غلط دعووں کی دوبارہ تکرار نہیں کرے گا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران کا میزائلی پروگرام دفاعی اور قومی نوعیت کا ہے اور یہ ایران کا حق ہے کہ وہ اپنے دفاع کیلئےاس قسم کا اقدام کرے۔

واضح رہے کہ فرانس کی وزارت خارجہ کے ترجمان«اگنس وان درمھل» Agnes von der Muhll  نےحال ہی میں کہا تھا کہ ایران کا میزائلی پروگرام

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 سے مطابقت نہیں رکھتا۔

ٹیگس