Feb ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۸ Asia/Tehran
  • ایران کی صحت کے شعبہ میں نمایاں کارکردگی

ایران نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد صحت کے شعبہ میں نمایاں کار کردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے آج پارلیمنٹ سے خطاب میں صحت اور سلامتی کے شعبہ میں ایران کی زبردست ترقی و پیشرفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب سے پہلے صحت کے شعبے میں ایران کی دوسرے ممالک سے وابستگی نمایاں تھی لیکن ایران آج صحت کے شعبہ میں دنیا کے صف اول کے ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ گذشتہ 40 سال میں ایران نے صحت اور حفظان صحت کے شعبہ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ایران اس وقت صحت کے شعبہ میں ترقی اور پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن ہے۔

صدرمملکت نے کہا کہ ایک وہ وقت تھا کہ جب ایران میں غیر ملکی ڈاکٹروں کی بھرمار تھی جبکہ آج ایرانی ڈاکٹروں کی تعداد 10گنا بڑھ گئی ہے۔

انھوں نے ایرانی ڈاکٹروں کے خلوص اور ایثار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دفاع مقدس کے دوران ایرانی ڈاکٹروں نے ایثاراور خلوص کی شاندار مثالیں قائم کیں اور آج بھی صحت کے شعبہ سے منسلک عملہ صحت کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے۔

 

ٹیگس