Feb ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۲ Asia/Tehran
  • ایران سے تجارت، جوہری معاہدے کا حصہ: یورپی یونین

یورپ نے کہا ہے کہ ایران سے تجارت، جوہری معاہدے کا حصہ ہے۔

امریکہ میں یورپی یونین کے سفیر ڈیوڈ او سلیوان نے اٹلانٹک کونسل سے گفتگو کرتے ہوئے یورپ سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے رویے پر کڑی نکتہ چینی کی۔ انہوں نے ایران جوہری معاہدے سے ٹرمپ انتظامیہ کی علیحدگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تجارت کرنا، جوہری معاہدے کا ایک حصہ ہے.

ڈیوڈ او سلیوان نے ایران جوہری معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ نے اس معاہدے کی تصدیق کی جبکہ ایران، یورپی یونین اور 6 ملکوں نے اس پر مذاکرات بھی کئے.

یورپی سفیر نے مزید کہا کہ اس معاہدے کا مقصد تمام فریقین کے مفادات کو اچھے انداز میں تحفظ فراہم کرنا اور اس کے ذریعے جوہری امور پر بات چیت کرنی تھی.

انہوں نے ایران جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نظر میں ایران کے ساتھ تجارت اور اقتصادی تعاون، جوہری معاہدے کا حصہ ہے.

 

ٹیگس