Feb ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۹ Asia/Tehran
  • ایران خطے کے تمام ملکوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں

اعلی ایرانی سفارتکار اور سابق وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران خطے کے تمام ممالک کے ساتھ گفتگو کرنے کا خواہاں ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی سفارتکار، سابق وزیر خارجہ اوراسٹریٹیجک کونسل برائے خارجہ امور کے سربراہ ڈاکٹر کمال خرازی نے کل دوحہ میں الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے کے تمام ملکو‎ں کے ساتھ کثیر الجہتی تعلقات کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتا ہے.

کمال خرازی نے خطے میں ایران کے کردار، ایرانی انقلاب کی کامیابیوں، افغانستان میں امن، طالبان سے مذاکرات،، قطر کے ساتھ تعلقات اور یمن اور شام سمیت خطے کے ممالک کی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کی ۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے گزشتہ 40 سالوں کے دوران دشمن کے مختلف عزائم اور سازشوں پر قابو کر کے مختلف شعبوں میں نمایان کامیابیاں حاصل کیں اور اس وقت ایران خطے کا سب سے زیادہ مستحکم اور پرامن ملک ہے.

ایران کے اعلی سفارتکاراور سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ امید ہے کہ مستقبل میں ایران اور قطر کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے.

اسٹریٹیجک کونسل برائے خارجہ امور کے سربراہ نے دوسرے ممالک کی پابندیوں کے خلاف قطر کی مزاحمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم دوسرے ممالک کے اندرونی امور میں مداخلت کی مخالفت اور قطر کی حکومت کے موقف کا احترام کرتے ہیں.

ٹیگس