Feb ۱۴, ۲۰۱۹ ۱۹:۵۵ Asia/Tehran
  • سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف کا تعزیتی پیغام

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے کہا ہے کہ استکبار سے وابستہ دشمنوں سے خاش کے شہدا کے خون کا بدلا ضرور لیا جائے گا۔

انھوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، والا مقام شہدا کی امنگ و راہ کو جاری اور ملک میں امن و امان اور سرحدوں کا تحفظ کرتے ہوئے دشمنوں سے شہدا کے خون کا انتقام لے کر رہے گی۔

اس پیغام میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور اس ملک کی فوج نیز سیکورٹی اداروں سے امید ہے کہ وہ ایران سے ملنے والی مشترکہ سرحدوں میں سخت حفاظتی اقدامات عمل میں لاتے ہوئے دونوں ملکوں کی قوموں کے دشمنوں اور تکفیری دہشت گردوں کا عرصہ حیات تنگ اور سیکورٹی کے خلاف کسی بھی طرح کے خطرے کے مقابلے میں سخت قدم اٹھائے گی۔

پیغام میں آیا ہے کہ ایران کے اسلامی انقلاب کے چالیسویں جشن میں کروڑوں ایرانیوں کی شرکت کے صرف دو روز کے بعد، جنوب مشرقی ایران میں وحشیانہ ترین دہشت گردی کا واقعہ، تسلط پسندانہ نظام اور بین الاقوامی صیہونی ازم اور امریکی دہشت گردی کے ناپاک و شرمناک منھ اور چہرے پر ایرانی عوام کا زوردار طمانچہ پڑنے کے نتیجے کا پتہ چلتا ہے۔

ٹیگس