Feb ۲۰, ۲۰۱۹ ۱۸:۵۵ Asia/Tehran
  • چین ایران کا قابل اعتماد شریک ملک ہے، ڈاکٹر لاریجانی

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ چین ایران کا ایک اسٹریٹیجک اور قابل اعتماد شریک ملک ہے۔

ڈاکٹر علی لاریجانی نے بدھ کے روز بیجنگ میں چین کے صدر شی جیں پینگ سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے تاریخی اور دوستانہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں ان تعلقات کو مزید فروغ دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔اس ملاقات میں چین کے صدر نے بھی ایران کے اسلامی انقلاب کی چالیسیوں سالگرہ کی مناسبت سے ایران کی حکومت اور قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ چین، ایران کے اسٹریٹیجک تعلقات کی توسیع کا خواہاں ہے۔قابل ذکر ہے کہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی اپنے چینی ہم منصب لی ژان شو کی دعوت پر ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ منگل کو چین کے دورے پر بیجنگ پہنچے۔

ٹیگس