Jan ۱۶, ۲۰۲۶ ۱۲:۱۴ Asia/Tehran
  • ایران کے بارے میں امریکہ کے ذریعہ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کا انعقاد شرمناک: اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب

اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب نے ایران کے بارے میں امریکہ کے ذریعہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلائے جانے کو شرمناک قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات کے بارے میں امریکہ کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا گیا جو نیویارک میں مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی شام کو منعقد ہوا۔ اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی مندوب غلام حسین درزی نے امریکہ کے ذریعہ یہ اجلاس بلائے جانے کو شرمناک قرار دیا اور کہا کہ امریکی حکومت نے ایران میں بلوہ اور آشوب بپا کیا۔

 

غلام حسین درزی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر ایران کے خلاف کوئی جارحیت کی گئی تو ہم اس کا فیصلہ کن جواب دیں گے۔

دریں اثنا اقوام متحدہ میں روس، چین اور پاکستان کے نمائندوں نے ایران کے داخلی امور میں عدم مداخلت کا مطالبہ کیا۔

اقوام متحدہ میں روس، چین اور پاکستان کے مستقل مندوبین نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دیگر ممالک کے داخلی امور میں عدم مداخلت کے بارے میں اقوام متحدہ کے منشور پر عمل درآمد ہونا چاہئے ایران کے داخلی امور میں امریکی مداخلت روکنے کا مطالبہ کیا۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

مذکورہ تینوں ممالک کے نمائندوں نے کہا کہ دھمکی یا طاقت کے استعمال سے حالات بدتر ہوجائیں گے اور خطے اور پوری دنیا کے امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہوجائے گا۔

 

ٹیگس