Mar ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۳:۴۶ Asia/Tehran
  • پابندیوں اور غیر ملکی مداخلت پر ایران کی تنقید

جنیوا میں اقوام متحدہ کے یورپی ہیڈکوارٹر میں ایران کے مستقل مندوب اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ غیر ملکی مداخلت اور خاص طور سے بلاسبب یکطرفہ مخاصمانہ اقدامات نیز پابندیاں عدم مساوات اور اس کی تقویت کا باعث بنی ہیں۔

ایرانی مندوب نے انسانی حقوق کی ہائی کمشنرمیچل بیشلٹ کی سالانہ رپورٹ پر تقریر کرتے ہوئے انسانی حقوق کے فروغ، عدم مساوات کا مقابلہ اور اسی طرح دنیا کو انسانی حقوق کی پامالی سمیت مختلف مسائل سے دوچار کرنے والے بعض ملکوں کے یکطرفہ اور مخاصمانہ اقدامات کی روک تھام کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

جنیوا میں اقوام متحدہ کے یورپی ہیڈکوارٹر میں ایران کے مستقل مندوب اسماعیل بقائی نے کہا کہ بے انصافی و عدم مساوات، دنیا میں نہ صرف پائیدار ترقی میں رکاوٹ بلکہ نفرت میں اضافے نیز امن و آشتی اور انسانی حقوق کی پامالی کا باعث بن رہی ہے۔ انھوں نے حقیقت پسندی کی ترویج کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین، یمن اور دنیا کے مختلف دیگر ملکوں کے عوام پر اقتصادی دباؤ، جو بے گناہ لوگوں میں بھوک مری پھیلنے کا باعث بن رہا ہے، بین الاقوامی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ غزہ اور یمن سمیت مختلف ملکوں کا اقتصادی محاصرہ، شرمناک اورانسانی تمدن سے پسپائی کا باعث بنا ہے۔

ٹیگس