ایران نے اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا
Mar ۱۶, ۲۰۱۹ ۰۹:۰۳ Asia/Tehran
ایران کے وزیر خارجہ نے ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ میں مسلمانوں کی مساجد پر حملوں اور مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی ممالک سے اس دلخراش واقعے پر سخت رد عمل ظاہر کرنے کا مطالبہ کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں نیوزی لینڈ میں مسلمانوں کی مساجد اور فلسطین میں اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے مسجد کی بے حرمتی کے پیش نظر اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ کل نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ میں 2 مساجد میں فائرنگ سے2 پاکستانیوں سمیت 50 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔