Mar ۱۷, ۲۰۱۹ ۰۹:۵۱ Asia/Tehran
  • ایران، افغان عوام اور حکومت کے ساتھ ہے: عراقچی

ایران نے کہا ہے کہ پوری قوت کے ساتھ افغان عوام اور حکومت کی مدد کریں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران  کےنائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور سید عباس عراقچی نے افغان صدر کے نمائندہ خصوصی اور افغانستان کی اعلی امن کونسل کے سربراہ عمر داود زئی کیساتھ ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل کے حوالے سے افغان صدر کی حکمت عملیوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، بھر پور قوت کیساتھ افغان عوام اور حکومت کی حمایت اور مدد کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران افغانستان کے تمام گروہوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی پیدا کرنے کے حوالے سے افغان عوام اور حکومت کی حمایت کرے گا۔

اس موقع پر افغان صدر کے نمائندہ خصوصی نے افغان مفاہمتی عمل کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے افغان حکومت اور عوام کی حمایت اور افغان امن عمل کے حوالے سے تعمیری اور مثبت رویہ اپنانے کا شکریہ ادا کیا۔

ہونے والی ملاقات میں افغانستان کی آئین کے تحفظ اور افغان امن عمل میں افغانستان کے تمام گروہوں کی شرکت پر زور دیا گیا۔

واضح رہے کہ دادود زئی ایک وفد کی قیادت میں افغان مفاہمتی عمل کے حوالے سے ایرانی حکام کیساتھ گفتگو کرنے کیلئے ایران کے دورے پرآئے ہیں۔

 

ٹیگس