سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد کے تمام تر وسائل سے فوری مدد لی جائے: رہبر انقلاب
رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں کےعوام سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے سیلاب کے متاثریں کیلئے فوری طور پر امداد فراہم کرنے کا حکم دیا۔
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں سیلاب کی تباہ کاریوں پرمتاثرہ علاقوں کے عوام سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ملک کے تمام اداروں اورعوام پر زوردیا کہ وہ متاثرہ علاقوں کے عوام کی امداد کے لئے اپنے تمام وسائل سے استفادہ کریں۔
رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ شمالی صوبوں مازندران اور گلستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد رسانی کی بے حد ضرورت ہے لہذا فوج نے متاثرہ علاقوں میں جو کام اب تک انجام دیئے ہیں ان کے ساتھ ساتھ مزید اقدامات انجام دئیے جائیں تا کہ سیلاب سے متاثرین کے مسائل و مشکلات کو کم کیا جاسکے۔
ادھر اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے فوج اور سپاہ کے کمانڈروں کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مزید امداد پہنچانے کا حکم دیا ہے۔