Apr ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۰ Asia/Tehran
  • ایرانی قوم سے امریکہ کی دشمنی

ایران کے وزیردفاع نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی اشیاء کی راہ میں امریکہ کی رکاوٹ سے امریکی حکام کی خباثت اورایرانی قوم سے دشمنی واضح ہو جاتی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیردفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے آج اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکی حکام نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ وہ صرف ایران کے اسلامی نظام کے مخالف نہیں بلکہ وہ ایرانی قوم کے خلاف ہیں اور سیلاب سے متاثر ہونے والوں کی امداد کی راہ میں رکاوٹ بن کر انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔

ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ ایران کی وزارت دفاع بھرپور طریقے سے سیلاب متاثرین کی مدد کر رہی ہے اور فوج کے اہلکار سیلاب زدہ علاقوں میں تعینات ہوئے ہیں اور ہر قسم کی امدادی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔

ایران  کے مختلف شہروں میں ہونے والی موسلادھار بارش اور سیلاب کی وجہ سے اب تک 70 افراد جاں بحق اور کافی مالی نقصانات ہوئے ہیں۔

ٹیگس