ایران میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر پاکستان کا اظہارافسوس
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i347163-ایران_میں_سیلاب_کی_تباہ_کاریوں_پر_پاکستان_کا_اظہارافسوس
پاکستان کے وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب کو فون کر کے سیلاب کی تباہ کاریوں پرافسوس کا اظہار کیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۹, ۲۰۱۹ ۰۴:۰۸ Asia/Tehran
  • ایران میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر پاکستان کا اظہارافسوس

پاکستان کے وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب کو فون کر کے سیلاب کی تباہ کاریوں پرافسوس کا اظہار کیا۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے ایران میں حالیہ سیلاب سے آنے والی تباہ کاریوں اور انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

دفتر خارجہ اسلام آباد سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران میں سیلاب سے70جانوں کے نقصان پر دلی تعزیت کا اظہار اور دعائے مغفرت کی۔

پاکستان کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں ایرانی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہے، وزیراعظم پاکستان کی ہدایات پر امدادی سامان کے 2 سی ون تھرٹی جہاز فوری طور پر ایران بھجوائے جارہے ہیں۔