ایران پریس ویجویل نیوز ایجنسی کا افتتاح
ایران اور مغربی ایشیا کے علاقے کی پہلی بین الاقوامی ویجویل نیوز ایجنسی ایران پریس کا تہران میں افتتاح ہوگیا
بین الاقوامی نیوز ایجنسی ایران پریس کہ جس نے گذشتہ برس سیٹلائٹ کے ذریعے چوبیس گھنٹے کی اپنی نشریات تجرباتی طور پر یوٹل سیٹ پر شروع کی تھیں، تازہ ترین ویجویل نیوز براہ راست اور پروڈکشن کی صورت میں لوگوں کے لئے پروگرام پیش کرتی ہے -
ایران پریس نے اپنی سرگرمیاں انگریزی اور عربی دو زبانوں کی ویب سائٹ پر بھی شروع کی ہے اس کے علاوہ اس نے فیس بک ٹویٹر، انسٹاگرام یوٹیوب ، واٹس ایپ ٹیلیگرام اور سروش جیسے سوشل میڈیا پر وسعت دی ہے -
ایران پریس نیوزایجنسی کی افتتاحی تقریب میں ایران کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ادارے کے سربراہ علی عسگری اور ملک کی متعدد سیاسی اور فوجی شخصیات نے شرکت کی -
ایران پریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ادارے کی ورلڈ سروس کے سربراہ پیمان جبلی نے کہا کہ یہ نیوز ایجنسی رائے عامہ کو صحیح ویڈیو اور تصویری دکھانے کے لئے قائم کی گئی ہے اور لوگوں کو براہ راست خبریں پیش کرے گی -
ایران پریس نیوزایجنسی کے مینیجنگ ڈائریکٹر عباس محمد نژاد نے بھی کہا کہ اس وقت تہتر فری لانس رپورٹر دنیا کے تیئیس ملکوں میں اس نیوزایجنسی کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں -
ایران کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے سربراہ عبدالعلی علی عسگری کی موجودگی میں سیرین العالم ٹی وی چینل اور ہوسا سیٹلائٹ ٹی وی چینل کا بھی افتتاح ہوا -