ایران میں جوہری پلانٹ کی تعمیر جاری رہے گی : روس
May ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۱ Asia/Tehran
روسی دفترخارجہ کے مطابق، ماسکو جوہری معاہدے کے تحت ایران سے تعاون کے فروغ اور مشترکہ منصوبوں پر کام جاری رکھنے کے لئے آمادہ ہے ۔
روس نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مشترکہ جوہری منصوبے پر تعاون بالخصوص بوشہر اور فوردو کی جوہری تنصیبات پر تعمیراتی عمل کو جاری رکھے گا۔
رپورٹ کے مطابق، ایرانی علاقے بوشہر میں جوہری پلانٹ کی تعمیراور فردو تنصیبات کے دوسرے مقاصد کے استعمال کے لئے فروغ دینے کے منصوبے پر کام جاری رہے گا جس میں یورینیم افزودگی کرنے والے مرکز کو پائیدار آسوٹوپ کی پیداوار کی فیکٹری میں تبدیل کرنا ہے۔
یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے گزشتہ دنوں دورہ ماسکو کے موقع پر اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی اقدامات کے باوجود فردو اور بوشہر جوہری مراکز پر ایران اور روس کا تعاون جاری رہے گا۔