Dec ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۵:۳۳ Asia/Tehran
  • جنگ بندی کے باوجود صیہونی فوج کا لبنان پر حملہ جاری، جنوبی لبنان میں شہریوں کے گھروں کو بنایا نشانہ

جنگ بندی کے اعلان کے باوجود صیہونی فوجیوں نے جنوبی لبنان میں شہریوں کے گھروں پر حملہ کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی فوجیوں نے جنوبی لبنان کے علاقے " کفر شوبا " میں رہائشی مکانات پر "رویسات العلم" بیس سے مشین گنوں کے ذریعے فائرنگ کی۔ ہفتے کی شام کو بھی لبنانی ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ جنوبی لبنان کے قصبے بلیدا میں صیہونی حکومت نے ایک خالی رہائشی مکان پر ڈرون سے حملہ کیا ہے۔

ان ذرائع کے مطابق لبنانی فوج نے اقوام متحدہ کی امن فوج یونیفل کے ساتھ مل کر ہفتے کے روز بلیدا میں اس گھر کا معائنہ کیا جسے صیہونی فوج کے ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا اور معائنے کے نتائج سے معلوم ہوا کہ اس کے اندر کوئی فوجی سازوسامان یا ہتھیار نہیں تھے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ جب صیہونی فوج نے یہ بارہا دعوی کیا ہے کہ جنوبی لبنان کے یہ مکانات اور علاقے جنہیں صیہونی فوجیوں نے نشانہ بنایا ہے وہ لبنانی مزاحمتی قوتوں کے فوجی مراکز اور گولہ بارود کے ذخیرہ کرنے کی جگہیں ہیں۔

 

ٹیگس