May ۲۰, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۲ Asia/Tehran
  • ایرانی قوم نے امریکی پابندیوں کے باوجود بڑی کامیابیاں حاصل کیں: حسن روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ تہذیبوں کے مابین مکالمہ عظیم ایرانی قوم کی سوچ اور منطق کا نتیجہ ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کل رات تہران میں یونیورسٹی کے طلباء و طالبات سے خطاب میں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ بہت سے ایسے کم ممالک ہیں جواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قوموں کے حق میں دو قسم کی اجمالی قرارداد پاس کریں کہ جن میں سے ایک، عالمی ہمفکری و تعاون اور برداشت اور تہذیبوں کے مابین مکالمہ ہے جو ایران کے نام سے رجسثرڈ ہے۔

ایران کے صدر کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے پیش کردہ دوسری قرارداد دنیا کو انتہا پسندی اور تشدد سے پاک و صاف کرنے سے متعلق ہے جس کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے منظوری دی اور یہ بھی ایران کے نام سے تاریخ کا حصہ بن گئی ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ ایرانی قوم کے دشمنوں نے پاس ہونے والی ان قراردادوں کی مخالفت کرنے کی جرات نہیں کی۔

حسن روحانی کا کہنا تھا کہ گذشتہ چند برسوں کے دوران ایران کی قوم نے امریکہ اور اس کے ھمنواوں کی ظالمانہ پابندیوں اور مسائل و مشکلات کے باوجود بڑے بڑے اقدامات کے ذریعے اس قسم کے مسائل و مشکلات پر آسانی کے ساتھ قابو پایا اور بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔

 

ٹیگس