May ۲۱, ۲۰۱۹ ۲۰:۵۹ Asia/Tehran
  • تہران واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا، ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ جب تک امریکہ ایٹمی معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پرعمل کرتے ہوئے ایران کے احترام کا ثبوت نہیں دیتا ہے اس وقت تک تہران واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا۔

سی این این نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جب تک امریکہ جوہری معاہدے کے مطابق اپنے وعدوں پر عمل کر کے ایران کے احترام کا ثبوت پیش نہیں کرتا اس وقت تک ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو سکتے۔
محمد جواد ظریف نے کہا کہ امریکہ نے علاقے میں اپنی فوجی موجودگی کو تقویت دے کر خطرناک کھیل کا آغاز کر دیا ہے۔
انہوں نے امریکہ کی جانب سے خلیج فارس میں امریکی طیارے بردار بحری جہاز اور بمبار طیاروں کی تعیناتی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس چھوٹے سے علاقے میں بڑے پیمانے پر فوجی نقل و حرکت خود حادثے کا باعث بن سکتی ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اس سے پہلے امریکی صدر کی تازہ دھمکیوں کے جواب میں ٹوئیٹ کیا تھا کہ ایران کے عوام دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں اور انہیں دھمکیوں کے ذریعے مذاکرات پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔

ٹیگس