Jun ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۶ Asia/Tehran
  • ایران، امریکہ کی معاشی دہشتگردی کے نشانے پر: جوادظریف

ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی قوم امریکہ کی معاشی دہشتگردی کے نشانے پر ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکہ نے معاشی دہشتگردی کے ذریعے ایران کے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا ہے.

محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ایک ایسی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ایرانی ماں امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کی وجہ سے اپنے کم عمر بچے کے لئے مصنوعی ٹانگ نہیں لگواسکتی.

انہوں نے مزید کہا کہ یہ چھوٹا بچہ بڑا تو ہوجائے گا مگر مصنوعی ٹانگ نہ لگوانے کی وجہ سے اس کی ماں دکھی رہے گی، یہ ڈونلڈ ٹرمپ کی معاشی جنگ ہے.

جوادظریف نے کہا کہ جنگ اور مذاکرات چاہے مشروط ہوں یا غیرمشروط ، ایک ساتھ نہیں ہوسکتے.

 

ٹیگس