Jun ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۵ Asia/Tehran
  • صدی معاملہ کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہوگا : رہبر معظم انقلاب اسلامی

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں مصلائے حضرت امام خمینی (رہ) میں نمازعید سعید فطر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی گئی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نماز عید الفطر کے خطبوں میں صدی معاملے کے سلسلے میں بحرین کی میزبانی میں ہونے والے اقتصادی اجلاس کو امریکی اجلاس قرار دیتے ہوئے فرمایا بحرین اور سعودی عرب کے حکمرانوں نے مسئلہ فلسطین کے ساتھ غداری کا ارتکاب کرتے ہوئے قدم دلدل میں رکھ دیا ہے۔

  حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نےصدی معاملے کے عنوان سے مسئلہ فلسطین کو فراموش اور محو کرنے کے سلسلے میں امریکہ کے سازشی نقشہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا:  سعودی عرب اور بحرین جیسے بعض اسلامی ممالک کی غداری کی بنا پر امریکہ اپنے سازشی منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کررہا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے صدی معاملے کی مخالفت کرنے والے اسلامی ممالک اور فلسطینی تنظیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئےفرمایا: صدی معاملہ کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہوگا اور نہ ہی اپنےانجام کو پہنچے گا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے رمضان المبارک کے مہینے کو اللہ تعالی کی رحمتوں، برکتوں اور دلوں سے کدورتوں کو دور کرنے کا مہینہ قراردیتے ہوئےفرمایا: ایرانی قوم شہداء کے راستے پرگامزن رہےگی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے رمضان المبارک میں انس با قرآن کے شاندار جلسات کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: رمضان المبارک میں ایرانی قوم، خاص طور پر جوانوں نے مساجد ، امام بارگاہوں ، مزاروں اور عام مقامات پر اللہ تعالی کے ساتھ  راز و نیاز  کئے اور سر بسجود ہوئے ۔ اللہ تعالی ہماری قوم اور جوانوں کی اس عبادت کو قبول فرمائے۔

ایران میں نماز عید کے بڑے اجتماعات تہران سمیت اہم صوبائی دارالحکومتوں اور دیگر مقامات پر ہوئے. اس موقع پر لاکھوں فرزندان اسلام بارگاہ الہی میں سربسجود ہوئے. 

ٹیگس