Jun ۱۲, ۲۰۱۹ ۲۰:۴۲ Asia/Tehran
  • ایئرڈیفنس کے میدان میں ایران اپنے پیروں پر کھڑا ہوچکاہے

ایران کی فوج کی ایئرڈیفنس فورس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایئر ڈیفنس سسٹم کے ساز وسامان کی تیاری میں اپنے پیروں پر کھڑا ہوچکا ہے اور اسے ایئرڈیفنس سے متعلق ساز و سامان تیار کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہے

ایرانی فوج کی ایئرڈیفنس فورس کے کمانڈر علی رضا صباحی فرد نے کہا ہے کہ ایران ایئر ڈیفنس کے ساز و سامان تیار کرنے کے میدان میں خواہ وہ ریڈار و سینسر ، میزائل اور توپخانے کی پروڈکشن کا شعبہ ہو یا ان سے استفادہ کا میدان ہو کسی بھی شعبے میں اس کو کوئی مشکل نہیں ہے -

بریگیڈیر صباحی فرد نے پندرہ خردار ایئرڈیفنس سسٹم کی رونمائی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ سسٹم انتہائی طاقتور ریڈار سے لیس ہے اور یہ جدید ترین اہداف کا مقابلہ کرسکتا ہے - انہوں نے کہا کہ پندرہ خرداد نامی ایئر ڈیفنس سسٹم کو ملک کے اندر ہی تیار کیا گیا ہے اور اس کو استعمال کرتے وقت ٹیکنیک کے لحاظ سے کسی بھی دوسرے ملک سے وابستہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے -

واضح رہے کہ ایران کی وزارت دفاع نے گذشتہ اتوار پندرہ خرداد نامی اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم کی رونمائی کی تھی -

یہ سسٹم انتہائی جدید ترین سسٹم ہے جو پانچ منٹ سے بھی کم وقت میں آپریشنل ہوسکتا ہے اور بیک وقت چھے اہداف کا پتہ لگا کر ان کا تعاقب کرسکتا ہے-

ٹیگس