شہید استقامت سید حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ کے موقع دہشت گرد اسرائیل کی بمباری
Feb ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۹:۰۰ Asia/Tehran
حزب اللہ لبنان کے سربراہ شہید استقامت سید حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ کے موقع پر بھی جارح صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے بیروت کی فضاؤں میں پروازیں انجام دیں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: میڈیا ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگي اور ڈرون طیاروں نے عین اس وقت جب شہید استقامت سید حسن نصراللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کی تشییع جنازہ انجام پا رہی تھی جارح صیہونی حکومت کے جنگی اور ڈرون طیاروں نے بیروت کی فضاؤں میں نہایت کم اونچائی پر پروازیں انجام دیں اور ساؤنڈ بیریئر بھی توڑے۔

المیادین کے مطابق اسرائيلی جنگي طیاروں نے جنوبی لبنان میں القلیلہ اور انصار علاقوں کوبھی بمباری کا نشانہ بنایا ہےاسرائیلی فوج نے الحلوسیہ اور الزراریہ علاقوں کے درمیان واقع النھر علاقے پر بھی بمباری کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے جناتا، باریش کے درمیانی علاقے اور معروب پر بھی بمباری کی۔