Feb ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۶:۵۷ Asia/Tehran
  • شہدائے مقاومت کے تشییع جنازہ کے موقع پر کچورا سے سکردو تک بڑی ریلی
    شہدائے مقاومت کے تشییع جنازہ کے موقع پر کچورا سے سکردو تک بڑی ریلی

لبنان کے بیروت میں جہاں ایک طرف شہید مقاومت سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفی الدین کی تشیع ہو رہی ہے وہیں دوسری طرف پاکستان کے سکردو میں بھی شہداء کی علامتی تشیع جنازہ میں سینکڑوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ریلی کچورا سے سکردو تک نکالی گئی۔ ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

سحرنیوز/پاکستان: اتوار کو پاکستان کے انتہائی شمالی علاقے میں واقع شہر سکردو جسے " ایران صغیر" کہا جاتا ہے، انجمن امامیہ کچورا کے صدر شیخ اعجاز حسین بہشتی کی قیادت میں شہدائے مقاومت شہید حسن نصر اللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کے تشییع جنازہ کے موقع پر سکردو میں بھی علامتی تشیع جنازہ کے طور پر ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔

شہدائے مقاومت کے تشییع جنازہ کے موقع پر کچورا سے سکردو تک ریلی

انجمن امامیہ کچورا کے صدر شیخ اعجاز حسین بہشتی کی قیادت میں سینکڑوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ریلی کچورا سے سکردو تک نکالی گئی۔ ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ کچورا سے نکالی گئی ریلی یادگار شہداء چوک سکردو پر مرکزی جلسے میں شامل ہو گئی۔

شہدائے مقاومت کے تشییع جنازہ کے موقع پر کچورا سے سکردو تک  ریلی

قابل ذکر ہے کہ بیروت میں اسلامی استقامت حزب اللہ کے شہداء کی تدفین کے ساتھ ہی اسکردو، لاہور اور کراچی سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کی یاد میں علامتی تشیع جنازہ اور الوداعی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔

 

ٹیگس