Jun ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۴:۱۲ Asia/Tehran
  • امریکی جاسوس کے ٹکڑوں کی نمائش!۔ ویڈیو+تصاویر

گلوبل ہاک یا آر کیو فور سی قسم کا یہ ڈرون دنیا کا انتہائی ترقی یافتہ جاسوس طیارہ شمار ہوتا ہے جسے سپاہ پاسداران کے جوانوں نے گزشتہ ۲۰ جون کو اپنے بنائے ہوئے اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم ’’۳ خرداد‘‘ سے تباہ کر کے دنیا میں سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ کی ناک زمین پر رگڑ دی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ امریکہ کا سب سے بڑا، پیشرفتہ اور مہنگا جاسوسی ڈرون ہے۔ اس ڈرون طیارے کی تباہی نے امریکہ کے جنگ پسند ٹولے کے درمیان کھلبلی پیدا کر دی ہے۔

 سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے صرف ’’امریکہ کے سب سے پیشرفتہ اور قیمتی جاسوسی ڈرون‘‘ کو تباہ کرنے پر ہی اکتفا نہیں کی، بلکہ اس کے ملبے کو ڈھونڈ نکال کر اسے دنیا کے سامنے پیش بھی کر دیا۔

شک نہیں کہ امریکہ جیسے خونخوار، مغرور، عقل و منطق سے عاری، جنگ پسند اور دنیا بھر میں چودھراہٹ دکھانے والے مستکبر کو، فرزندان توحید ہی خوار و ذلیل کر سکتے ہیں۔

 

ایرانی میزائل نے امریکی جاسوس کے پرخچے اڑا دئے!
 

ٹیگس