Jun ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۹:۵۵ Asia/Tehran
  • ایران پر کوئی گولی چلانے کی بھی جرآت نہیں کر سکتا، علی فدوی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ فوجی و دفاعی شعبے میں ایران کی مضبوط توانائی باعث بنی ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ایران پر گولی تک چلانے کی جرآت نہ کر سکیں۔

ایڈمیرل علی فدوی نے جمعرات کے روز یزد میں منعقدہ ایک پروگرام میں ایران کے خلاف دشمنوں کی ہر طرح کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلط کردہ جنگ کے خاتمے کے تیس سے زائد برس گذر جانے کے باوجود خطرہ بدستور جاری ہے۔
انھوں نے اسلامی انقلاب کے مختلف شعبوں میں دشمن کے نفوذ  کی کوشش کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا اسلامی انقلاب ایک بڑا و عظیم سرمایہ ہے جو اسلامی انقلاب کے بعد کے برسوں میں شہدا اور جانثاروں کی کوششوں سے بنا ہے۔
علی فدوی نے پاسداری کو ایران کے اسلامی جمہوری نظام میں ایک قابل افتخار کارنامہ قرار دیا اور کہا کہ اسلامی انقلاب کی راہ پرچالیس ہزار سے زائد افراد نے سپاہ کی وردی میں اور تقریبا ایک لاکھ عوامی رضاکار فورس بسیج کے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذارنہ پیش کیا۔
انھوں نے سپاہ کے مشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، اندرونی و بیرونی سطح پر ہر شعبے میں خطرات اور دھمکیوں کا مقابلہ کر رہی ہے۔

ٹیگس